پیرس(عمیر بیگ) کرپشن نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ اور مقروض کرکے رکھ دیا ہے ، کرپشن کیخلاف جد و جہد میں جو جماعتیں تحریک انصاف کا ساتھ دینا چاہیں گی انہیں خوش آمدید کہا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ کرپشن سے ہے، جو ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے ،یہ کرپشن کا ہی کمال ہے کہ غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بن رہے ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کیساتھ ساتھ دیگر جرائم کو جنم دینے کا موجب ہے