پیرس(عمیر بیگ) بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ہیں،سر زمین پاکستان پر بلدیاتی اداروں کو فعال کر کے ہی سیاسی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کے انتخابات کرائے لیکن ابھی تک اْن کو فعال نہیں کیا اور حکمران بلدیاتی اداروں سے فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف اْنھیں بھاگنے نہیں دے گی۔ اْنھوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے تو اْس کیلئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنا انتہائی ضروری ہے۔