counter easy hit

کرپشن کے ناسور نے ہر قومی ادارہ تباہ کرڈالا ،راجہ مظہر ذمہ واریہ

Raja Mazhar

Raja Mazhar

پیرس(عمیر بیگ)ملک کو مضبوط ، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے تو دیانت دار قیا دت آگے لا نا ہو گی، کرپشن کے باعث قومی معیشت دیوالیہ پن کا شکا ر ہو چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ق فرانس راجہ مظہر ذمہ واریہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط‘ خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے تو دیانتدار قیادت آگے لا نا ہو گی۔ بڑھتی ہوئی کرپشن سے جہاں مختلف اداروں کی کارکردگی تنز لی کا شکا ر ہوئی وہاں اس کی بناء پر جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہر سطح پر جد وجہد کی جائے