پیرس(عمیر بیگ)ملکی ترقی کیلئے حکمران طبقہ کی رخصتی ناگزیر ہے ، عمران خان ہی عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومتوں کی باریاں لینے والے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں