پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت برقرار ، دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے تین روپے تک اضافے کی تجویز ہے
اسلام آباد (یس اُردو ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اوگرا کی سفارشات جزوی طور پرمسترد ، حکومت نے یکم جون سے پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت برقرار جبکہ دیگر مصنوعات کی قیمت میں 1 سے 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے فی لیٹرکے بجائے 3 روپے 34 پیسے اورلائٹ ڈیزل 4 روپے 47 پیسے فی لیٹر کے بجائے 2 روپے 23 پیسے لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 98 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پٹرول ، ہائی آکٹین کی قیمت برقرار رکھنے اور دیگر مصنوعات کی قیمت میں جزوی اضافے کے باعث وفاقی حکومت جون میں صارفین کو 3 ارب روپے کی سبسڈی دے گی ۔