counter easy hit

رمضان المبارک میںلگائے گئے 6 سستے بازار میں پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں، رانا ا یاز سلیم

 Saleem Rana

Saleem Rana

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ا یاز سلیم نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میںلگائے گئے 6 سستے بازار جن میں سٹی ننکانہ ،واربرٹن ،سیدوالہ ،موڑکھنڈا،شاہکوٹ اورسانگلہ ہل میں پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ان سکیورٹی انتظامات کا مقصد رمضان سستا بازاروں میں امن امان قائم رکھنا،عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا،رمضان سستا بازاروں میں کسٹمرزکی صف بندی کرنااورایسے انتظامات کرناتاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان سستا بازاروں میں ایک داخلی اور ایک خارجی راستہ ہو گا ۔موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے لئے علیحدہ پارکنگ ہو گی جس پر ٹریفک پو لیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان سستا بازاروںمیں3 ڈی ایس پی ،4 انسپکٹر،6 سب انسپکٹر،10 اے ایس آئی ،31 کانسٹیبل ،9لیڈی کانسٹیبل ،18 ٹریفک پولیس اہلکار اور 245 ولنٹیئرز اشخاص ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے انہو ں نے کہا کہ ا س سلسلہ میں تما م سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ رمضان سستا بازاروں میں پولیس ملازمان کو چیک کر کے بریفنگ دیتے رہیں ۔ا نہو ں نے کہاکہ وہ خود بھی سرپرائز وزٹ کریں گے۔ڈیو ٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔