لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کریانہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کے چیئرمین حاجی محمدریاض انصاری ،صدرملک محمدعامر،جنرل سیکرٹری حاجی اقبال رشیدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے رمضان کی آمدآمدہے،ہم اس متبرک ماہ کے احترام میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے انشاء اللہ قیمتوں میں نمایاں کمی کریں گے اور اشیائے خوردونوش کے معیارکو بہترسے بہترکرنے میں کریانہ ایسوسی ایشن کا ہرممبراپناکرداراداکرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بھرپورکوشش کرے گا،انہوں نے کہاکہ کریانہ ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے ہمیشہ لالہ موسیٰ میں حکومت کے مقررکردہ نرخنامہ پرعملدرآمدکو یقینی بنایاجاتاہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ لالہ موسیٰ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اورمعیارکو ترجیح دی ہے جس پرکریانہ ایسوسی ایشن عوام کے اس اعتمادکاشکریہ اداکرتے ہوئے عوام کو بہترسے بہترسہولت کاوعدہ کرتی ہے ۔