counter easy hit

نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ملکی و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں،چوہدری محمد الیاس

Mohammad Ilyas

Mohammad Ilyas

سرا ئے عا لمگیر (صغیر راٹھور) نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ملکی و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں،چوہدری محمد الیاس۔سابق ضلعی صدر و آرگنائزر حلقہ این اے107تحریک انصاف چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے معززین و پارٹی رہنمائوں کارکنان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تو اب سامنے آئی ہے جبکہ عمران خان جنرل الیکشن سے قبل سے کہہ رہے ہیں کہ سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کر کے ملک وقوم کی دولت کو بیرون ممالک کے اکائونٹس میں رکھا ہوا ہے اور جتنا قرض آئی ایم ایف یا دیگر عالمی بنکوں سے لیا جا رہا ہے اس سے کئی گناء باہر ان کر پٹ سیاستدانوں کا پڑا ہے اگر وہ ملک میں واپس آ جائے تو ملک وقوم خوشحال ہو سکتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ اب قرضوں کی اقساط دینے کیلئے متوقع بجٹ میں غریب عوام پر مزید نئے ٹیکس لگائے جائیں گے جو قوم پر مزید ظلم ہو گا۔