counter easy hit

بلوچستان میں ڈرون حملہ لمحہ فکریہ چوہدری ندیم

 Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں حالیہ ڈرون حملہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن نے اس پر چپ سادھ رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور موثر لائحہ عمل ترتیب دے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے قریب ڈرون حملہ گریٹر گیم پلان کا حصہ اور پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ، ملکی و بین الاقوامی حالت کے تناظر میں حکمرانوں کو خارجہ پالیسی تبدیل کرنی چاہیے۔