پیرس(نمائندہ خصوصی) نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر ڈالا ہے۔ داخلہ و خارجہ پا لیسیاں ناکام ، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے بھی پو رے نہ کر سکے۔ مہنگائی ، کرپشن ، کرائم ریٹ میں اضافے کے باعث ہر شہری پریشان ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنازئر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے باعث نوجوان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کی پیداوار موجودہ حکومت کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور کہلائے گا۔