پیرس(نمائندہ خصوصی)میاں نواز شریف کو ہٹا کر وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں اور وزیر اعظم نواز شریف کا کامیاب بائی پاس آپریش ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صر ف پاکستانی قوم بلکہ پوری دنیا کے میں مقیم میاں برادران کے چاہنے والے انکی صحت یابی کیلئے دعائیں کر رہے تھے۔ نواز شریف کو انکے عہدے سے ہٹا کر وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ملک کو قوم کو بحرانوں سے صرف مسلم لیگ ن کی حکومت ہی نکال سکتی ہے موجودہ بجٹ میں عوام کو ذیادہ سے زیاد ہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی۔