پیرس(نمائندہ خصوصی)بلاول کے کامیاب جلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ، انتخابی عمل میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی ہمالیہ سے بلند قوت بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی پوری طرح متحد و منظم ہے اس سے ٹکرانے والے پاش پاش ہوں گے۔پیپلز پارٹی سے بے وفائی کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ان کی دم توڑ تی سیاست آخری ہچکولے کھا رہی ہے ، عوام نے منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، آزادکشمیر میں بلاول بھٹو کے جلسوں کے بعد وفاقی وزراء کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے تمام منصوبے ادھورے رہیں گے اور وفاقی وزراء اپنے ایجنڈے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اہل کشمیر سے کمٹمنٹ کے تسلسل کو جاری رکھا جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں