پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کر دیا گیا ہے جس کے تحت سینکڑوں تعلیمی ادارے اپ گریڈ ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے ممبران اسمبلی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے صرف پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے