counter easy hit

حکومت لوگوں کی توجہ کرپشن سے ہٹانا چاہتی ہے ، نعمت اللہ

naimat ullah

naimat ullah

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے کرپشن کو چھپانے کے لئے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر جب تک سچ عوام کے سامنے نہیں آجاتا عوام حقائق جاننے کے لئے بیتاب ہے۔ کرپٹ حکمرانوں کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی رپورٹس پر اٹھنے والے شور کو دبانے کیلئے حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے مختلف قسم کے ڈراموں کا سہارا لے رہی ہے مگر کرپشن کے بارے میں جو حقائق ہیں وہ عوام کے سامنے ضرور آئینگے اور عوام کو علم ہوگا کہ ملک پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت کہاں اور کیسے اکھٹی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گی