counter easy hit

حکمرانوں کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں،خان عبدالمناف خان

Government policies

Government policies

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے ڈسٹرکٹ الیکشن کوآرڈینیٹر خان عبدالمناف خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ساری توجہ سڑکوں اور پلوں پر مرکوز ہے جبکہ دیگر تمام شعبوں کی طرح نرسنگ کا شعبہ بھی بے توجہی کا شکار ہے۔ حکمرانوں کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا حکمرانوں کی پالیسیاں سے نالاں ہے پاناما لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندہ بن چکا ہے وزیراعظم کسی صورت اپنی جان بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ حکمرانوں نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی سنگین بحران کا سامنا ہے لیکن حکمران اپنے اللے تللوں میں مصروف ہیں حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی نے ہر شعبے کو بُری طرح ناکام کر دیا گیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ باعث تشویش ہے غربت کی بڑھتی ہوئی شرح سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خان عبدالمناف خان نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے حکومتی معاملات کا جائزہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ملکی معاملات کو اس طرح کنٹرول کرنا کسی طرح بھی درست نہیں دشمن پہلے ہی پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں۔ ایسے حالات میں وزیر اعظم ملک و قوام کے مفادات کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ قوم پر جہالت ،غربت اور کرپشن مسلط کرنے والوں کو معاف کرنا ملک و قوم کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا ،کرپٹ عناصر کا یوم حساب قریب آگیا ہے جب تک وزیرا عظم مستعفی نہیں ہوتے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے عوام کرپٹ حکمرانوں کا ہر صورت میں احتساب چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔