گجرات(انور شیخ سے ) ٹی ایم اے ایمپلائز یونین سی بی اے گجرات کے جنرل سیکرٹری کخالد گل سرپرست اعلی اللہ رکھا نائب صدر ارشد لعل اور سینئر نائب صدر مشتاق بٹ نے ٹی ایم اے یونین آفس میں ہنگا می پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات میں ہونے والی کنٹریکٹ بھرتیوں میں ضلعی انظامیہ بے جا سیاسی مداخلت کر رہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے میرٹ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور ٹی ایم اے آفس میں عرصہ دراز سے کام کرنے والی ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر کے ان کی جگہ نئے مالزمین کی سیاسی بھرتیاں کی جارہی ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے،خالد گل نے کہا کہ اس سلسلہ میں ٹی ایم اے یونین اس غیر قانونی عمل کا ہرگز ساتھ نہیں دے گی بلکہ اس عمل کی بھرپورمخالفت اور احتجاج کر ے گی یونین نے ہمیشہ ملازمین کا دفاع کیا ہے اور ان کے مسائل حل کیے ہیں لہذا ضلعی انظامیہ اور ٹی ایم اے کے آفسران کوچاہیے کہ وہ بھرتیوں وے میں رکاوٹ کی بجائے ٹی ایم اے یونین کا ساتھ دے،سرپرست اعلی اللہ رکھا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کیا ہے مگر ٹی ایم اے کی بھرتیوں میں ہمارے ملازمین کونکال کر ان کی جگہ نئی سیاسی بھرتی کی جارہی ہے اور غریب ملازمین سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھینا جارہا ہے ،جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،سینئر نائب صدر مشتاق بٹ نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں کی مذمت کرتے ہیں،ارشد لعل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہوش لیں،اور میرٹ کو ترجیح دیں اور بھرتی کو یقنی بنائیں اس موقع پر ٹی ایم اے یونین کے ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی