پیرس(نمائندہ خصوصی)ادویات ساز کمپنیوں کی طر ف سے ادویات کی قیمتوں میں سوفیصد سے بھی زیادہ اضافہ انتہائی تشویش اور حکومتی رٹ پرسوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنمامسلم لیگ ق چوہدری طاہر رزاق نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ علاج ومعالجے کی قیمتوں میں اس قدر بھاری اضافہ کی وجہ سے عام لوگوں کے لیے علاج کرانا ممکن ہی نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ادو یات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طورپر واپس لیا جائے۔