پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت توانائی بحران ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، اپوزیشن جھوٹے الزامات کا سلسلہ بند کر کے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت کا ساتھ دے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے لئے مخلص نہیں۔ عوام اپوزیشن کے الزامات پر کان نہ دھریں۔ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سال 2018لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا۔ حکومت انرجی بحران کو حل کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے