پیرس(نمائندہ خصوصی) بجٹ سے قبل مہنگائی کا طوفان برپاہونا حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر رہنما مظہر اقبال گوندل نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کی چیزوں کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھین لینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں عوام کوریلیف نہ دیا تو یہ بجٹ حکمرانوں کا آخری بجٹ ثابت ہوگا۔