پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، بیروز گاری اور لوڈشیڈنگ سے زندہ درگور کر رکھا ہے جبکہ خارجہ پالیسی بھی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ جب چاہتا ہے ڈرون حملہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار آ کر ملکی سلامتی و وقار کا تحفظ یقینی بنائے گی