counter easy hit

حکومت عوام کی مایوسیاں بڑھانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، حاجی ابرار کیانی

Haji Abrar

Haji Abrar

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران بجٹ میں عوام اور سرکاری ملازمین کو کچھ دینے کے بجائے لینے کی پلاننگ کر رہے ہیں جبکہ حکومت عوام کی مایوسیوں میں اضافے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار کیانی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ دبنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے پر حکومت نے بزدلی کا مظاہرہ کیا البتہ جنرل راحیل شریف نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی