آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے وزیر دفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
راولپنڈی: (یس اُردو) آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع فکری عشق نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔