شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف تاجر ونگ کے ضلعی رہنما چوہدری ظہیر احمد ڈھلوں نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد جیل میں جانے کے بجائے حکومت میں شامل ہیں ،ہماری حکومت آئی تو کڑا احتساب کریں گے،خیبرپختون خواہ میں میرٹ کی بالادستی قائم ہوچکی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک ذوالفقار علی ڈوگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری ظہیر احمد ڈھلوں نے کہا کہ پوزیشن کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے ،ہر سطح پر ہمارا موقف ہی تسلیم کیا جارہا ہے ،پورا پاکستان جانتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہی اصولی اوروزنی ہے ،کسان،مزدور،تاجر ،وکیل ،دانشور،ڈاکٹر ،استاد سب ہمارے ساتھ ہیں یہ کرپٹ حکمران سے نجات چاہتے ہیں،وزیرا عظم بیرون ملک کے دورے کرنے کرکے اپنے اقتدار کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں،انہیں عوام کے مسائل کا علم نہیں ہے انہیں صرف اپنا اقتدار عزیز ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملک میں بد عنوانی میں اضافہ ہواہے ،جب حکمران کرپشن کریں گے تو ہر شعبہ سے وابستہ افرادبھی کرپشن کرنی شروع کردیں گے،کرپٹ لوگوں کی حکومت معاشرے میں کرپشن ہی پھیلاتی ہے ،ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،ہر طرف لوٹ مار ہورہی ہے