counter easy hit

الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیمپ کا انعقاد

Hamas Welfare

Hamas Welfare

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس سے آگاہی کیمپ کا انعقاد،200 سے زائد افراد کا مفت ٹیسٹ کیا گیا تفصیلات کے مطابق الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر کے زیر اہتمام با ئیو میڈ کلینیکل لیبا رٹر ی لا ہو ر کے تعاون سے بڑاگھر میں ایک روزہ فری کیمپ برا ئے ہیپا ٹا ئٹس کاا ہتما م کیا جس میں 200سے زائد خواتین و حضر ات کا مفت ہیپا ٹا ئٹس بی اور سی کا ٹیسٹ کیا گیا ۔معروف معالج ڈاکٹر حا فظ شکیل اسلم اور محمد رضوان عمر نے کیمپ میں آنے والے افراد کو مفت چیک اپ کیا ۔اس مو قع پر علا قہ کے سینکڑوں افراد کو ہیپا ٹا ئٹس کی وجو ہا ت اور احتیا طی تدا بیر سے آگا ہ کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔ با ئیو میڈکلینیکل لیبا رٹر ی کی ٹیم کی طر ف سے ملک احمد ،محمد سلما ن ،حا فظ فاروق،محمد عمران جبکہ کیمپ انتظا میہ میں الفتح ویلفیئر آرگنائزیشن بڑا گھر کے صدر اظہر اقبا ل ،جنرل سیکرٹری وقاص اسلم ، محمد طا ہر عمر اللہ دتہ ،عبد المجید ،محمد ذیشا ن عمر ،اعجا ز قلندری ،شکیل چو ہدری اور دیگر شا مل تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے صدر اظہر اقبال کھوکھر اور دیگر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیلنے والا خطر ناک مرض ہے جس سے مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کر کے اور بروقت علاج سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس خطر ناک مرض پر قابو پانے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ سماجی تنظیموں سمیت ہر شہری کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔