ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ننکانہ صاحب قلعہ میاں سنگھ کیمپس کے زیر اہتمام منڈی فیض آباد کے مقامی شادی ہال میں طلباء کے ہاتھوں سے تیار کی جانے والی مختلف اشیاء کی ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قلعہ میاں سنگھ کیمپس کے شعبہ ڈریس میکنگ ،الیکٹریکل ،موٹر سائیکل مکینک اور ٹنل فارمنگ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ہاتھوں کی مہارت سے تیار کئے گئے ملبوسات اور الیکٹریکل اشیاء کی نمائش کی گئی ،ضلع بھر سے مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے نمائش کو دیکھا اور اساتذہو طلباء کے ہنر کو سراہا ،ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ایریا مینجر میاں محمد اقبال ،پرنسپل سعید احمد اور معروف سیاسی و سماجی کارکن میاں محمداقبال سمیت دیگر نے نمائش کو دیکھا اور بہترین کام پر سٹاف اور طلباء کو داد دی ،ضلع بھر سے آئے ہوئے افراد نے نمائش میں رکھی گئی اشیاء کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتوں پر ان اشیاء کی خریداری بھی کی ،نمائش دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائشوں سے نہ صرف ہنر مند مر و خواتین کی حوصلہ ہو گی بلکہ انہیں ان کی تیار کی گئی اشیاء کا مناسب معاوضہ بھی ملے گا ۔