counter easy hit

مسلم لیگ کی قیادت سیاسی شہید بننا چاہتی ہے : عمر فاروق رانجھا

 Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین(بیورو چیف)ٹی او آ رز کمیٹی معاملات کو آ گے بڑھائے بصورت دیگر پیپلزپارٹی احتجاج پر مجبور ہو گی، ان خیالات کا اظاہر پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاناما لیکس کے معاملے کو طول دیاتو معاملات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل جائیں گے ،حکمرانوں کی کرپشن کے تمام ثبوت قوم کے سامنے آ چکے اب بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ، مسلم لیگ کی قیادت سیاسی شہید بننا چاہتی ہے لیکن ان کا یہ اقدام خود کش حملہ تصور کیا جائے گا۔ ٹی او آ رز کمیٹی معاملات کو آ گے بڑھائے بصورت دیگر پیپلزپارٹی احتجاج پر مجبور ہو گی۔ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا منشور لے کر آ گے بڑھ رہی ہے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا