پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت نے منتخب عوامی نمائندوں کی سفارشات اور عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے مالی سال کا بجٹ تیار کیا ہے جو پاکستانی عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنا، ملک و قوم کا وقار بلند کرنا اور علاقائی ڈویلپمنٹ کے عمل میں تیزی لانا مسلم لیگ ن کی حکومت کا نصب العین ہے