پیرس(نمائندہ خصوصی)ہر محب وطن پاکستانی وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی دْعا مانگ رہا ہے نواز شریف نے ہمیشہ اپنی تمام توانائیاں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف رکھیں۔ اْن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے غیور عوام نے اْنھیں تیسری بار وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر فائز کیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک و قوم کا درد رکھنے والے ایک عظیم سیاستدان ہیں اور انشاء اللہ صحت یابی کے بعد قوم کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں گے