اوچ شریف کے نواحی علاقہ ترنڈ بشارت میں شفیق نے شادی شدہ خاتون رضیہ بی بی کے گھر میں داخل ہو کر رضیہ پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب سے رضیہ بی بی کی دو سال کی بیٹی بھی زخمی ہو گئی
اوچ شریف (یس اُردو) اوچ شریف میں دوستی نہ کرنے کی رنجش پر نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ، تیزاب سے خاتون کی دو سال کی بیٹی بھی جھلس گئی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اوچ شریف کے نواحی علاقہ ترنڈ بشارت میں شفیق نے شادی شدہ خاتون رضیہ بی بی کے گھر میں داخل ہو کر رضیہ پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب سے رضیہ بی بی کی دو سال کی بیٹی بھی زخمی ہو گئی ، دونوں ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور بچی کا چالیس فیصد سے زائد جسم متاثر ہوا ہے ۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم شفیق اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا اور بار بار کے انکار پر اس نے تیزاب پھینکا ۔ پولیس نے واقعہ کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں ۔