counter easy hit

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 500 بھارتی سکھ یاتری 8 جون کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے

Sahib on June 8

Sahib on June 8

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مہاراجہ رنجیت سنگھ کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 500 بھارتی سکھ یاتری 8 جون کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے ،بھارتی سکھ یاتریوں کے قیام و طعام اور سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے مینجر سید عتیق گیلانی نے صحافیوں کو بتایا کہ سکھ مذہب کے رہنماء مہاراجہ رنجیت سنگھ کے شہیدی دن کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے 500 سے زائد بھارتی سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے زریعے 8 جون کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ جنم استھان لے جایا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں 11 جون تک قیام کریں گے اور اپنے قیام کے دوران وہ ننکانہ صاحب میں واقع اپنے گوردواروں کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے بھارتی سکھ یاتری 10 جون کو گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے فاروق آباد بھی جائیں گے ،سید عتیق گیلانی نے بتا یا کہ بھارتی سکھ یاتری 11 جون کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے لئے روانہ ہو جائیں گے جہاں قیام کے بعد وہ 16 جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور آ جائیں گے ۔انہوں مزید بتایا کہ کہ بھارتی سکھ یاتریوں کے قیام و طعام اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو مکمل کر کے حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔