شیخوپورہ(بیورورپورٹ)معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی طارق محمود جدران نے کہا ہے کہ ملکی دفاع و سلامتی اور آزادی و خود مختاری کے تحفظ سے بڑھ کر قوم کو کوئی شے عزیز نہیں، ازلی دشمن بھارت ہو یا نام نہاد اتحادی امریکہ کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرے یا اس کی خود مختاری پر وار کرے، لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا گیا وطن عزیز پاکستان دنیا کی وہ واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی مگر شروع دن سے اس کے خلاف عالمی سازشوں کے جال بنے گئے اس کے باوجود الحمد اللہ پاکستان پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا کے نقشے پر موجود ہے اور انشاء اللہ قیامت تک اس کا وجود برقرار رہے گا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی طارق محمود جدران نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں طالبان حکومت گرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اسی کردار کی بناء پر امریکہ پاکستان کو اپنا فرنٹ لائن اتحادی قرار دیتا ہے اور امریکہ کا ساتھ دینے پر 60ہزار سے زائد پاکستانی عوام اور دس ہزار کے قریب سکیورٹی فورسز کے ارکان شہید ہوئے اورمعیشت کو 100ارب ڈالر کا نقصان پہنچاہے مگر. اس سب کو نظر انداز کر کے امریکہ نے اپنا وزن پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے پلڑے میں ڈال دیا ہے اس کے ساتھ دفاعی اور تجارتی تعاون کے معاہدے کئے جا رہے ہیں بھارت کے ساتھ معاہدوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے مقابلے میں امریکہ کی بھارت کے ساتھ قربت بڑھی ہے اور تعلقات میں اضافہ ہوا ہے. پاکستان پر امریکہ کی جانب سے بے جا الزام تراشی اور بے جا مطالبات کئے جا رہے ہیں لہذا پاکستان بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے جس میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی بھی شامل ہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹتے ہی حالیہ امریکی ڈرون حملے اور اور صدر اوباما کے جارحیت پسندانہ عزائم کے خلاف موثر آواز اٹھائیں گے تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جاسکے