شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کے اپیکا ضلع شیخوپورہ کے عہدیداروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ضلعی صدر محمداکرم سرویااور انکے دیگر ساتھیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کردیا سینکڑوں سرکاری ملازمین نے ایپکا ڈی سی او آفس کے جنرل سیکرٹری انجم الحسنین کی قیادت میں محمد اکرم سرویا کا رہائی کے بعد استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور والہانہ انداز سے نعرے لگائے اس موقع پر محمد اکرم سرویا، چودھری وارث ہنجرا نے بتایا کہ ہماری جدوجہداس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے تمام مطالبات تسلیم نہیں ہوجاتے گرفتاریاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں وفاقی حکومت نے ہمارے 80 فیصد مطالبات تسلیم کرلیے ہیں جس کے لیے پورے پاکستان کے ملازمین ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔