سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ثنا اللہ ڈھلو نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ میں تھانے میں ایس ایچ او نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے عوام کا خادم تعینات کیاگیاہوں جس کی ڈیوٹی قانون کیمطابق امن و امان سمیت عوامی تحفظ کو یقینی بناناہے میرے لیے اہلیان علاقہ قابل اخترام ہیں لیکن بدقماش اوربرے عناصر سے دوستی ممکن نہیں، منفی عناصربُرے کام چھوڑ دیں یا علاقہ ان کے لیے بہتر ہوگا انہوں نے کہاکہ میرے سینئیرز کے احکامات فرض کا درجہ رکھتے ہیں جن کی پیروی لازمی امر ہے جس کے تحت تھانے کو شرفا کے لیے درالامان اور بدمعاشوں کے لیے دار احساب بنایاہواہے جس کے مثبت اثرات سامنے آناشروع ہوگیے ہیں رمضان شریف میں سیکورٹی کے حوالے سے علماکرام ،تاجر برادری ،بیکنگ،پٹرول پمپس سمیت دیگر کاروباری مراکز کے ارباب اختیار سے میٹنگز ہوچکی ہیں جس میں پولیس کی ڈیوٹی اور ان کی ذمہ داریاں واضح کی گئیں ہیں انشااللہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں کسی قسم کی منفی حرکت کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے بتایا کہ سینئیرز کے احکامات کے مطابق شریف عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے کام ابھی تک تسلسل سے جاری ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب عوام اور پولیس شانہ بشانہ مل کر منفی عناصر کے خلاف کام کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ صحافی برادری اور عوام تعاون کریں تو پولیس اپنے مقاصد میں بہتر طور پر کامیاب ہو سکتی ہے یاد رکھنے کی بات ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ہی مثالی امن و امان کی ضمانت ہے اور یہ سب اسی صورت ممکن ہے جب عوام ساتھ دیں۔