پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ الفاظ کا گورکھ دہندا ہے ، کرپٹ حکمران پانامہ لیکس کے انکشافات سے بچ نہیں پائیں گے ملک میں غریبوں کی فلاح و بہبود کا نعرہ لگانے والے حکمران دراصل غریبوں کے ہی دشمن ثابت ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ اور پانامہ لیکس کے انکشافات نے حکمرانوں کے عزائم کا پردہ چاک کردیا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف لٹیرے حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دے گی اور ان کا احتساب ہوکر رہے گا پاکستان میں عوام کو ریلیف تب ملے گا جب عمران خان ملک میں اقتدار سنبھالیں گے