پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ عوام کی امنگوں کا مظہر ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بہترین بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ نہایت متوازن ہے ، جس کے تمام شعبوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے