counter easy hit

بجٹ حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے، راجہ اشفاق

 Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(نمائندہ خصوصی)نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، 341 ارب کا زرعی پیکیج، ٹیوب ویل کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اور کھاد چار سو روپے فی بوری تک سستی کرنا مسلم لیگی حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کے زرعی پیکیج سے شعبہ زراعت سے وابستہ لوگوں کوریلیف ملے گا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی سرکاری ملازمین کے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا ،نئے مالی سال کا بجٹ ہر حوالہ سے عوام کیلئے خوشیوں کا باعث بنے گا۔