پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپشن اوربد عنوانی نے ملکی ترقی کومعدوم کردیا ہے۔ حکومتی پالیسیاں عوام کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکا وٹ ہیں، ملک سے کرپٹ نظام کے خاتمہ تک تحریک انصاف جدوجہدجاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت نے قوم کے ہر بچے کوبیرونی قرضوں میں جکڑدیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کوتباہی کے دہا نے پرپہنچادیا ہے ،قوم نے عمران خان کاساتھ دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔