پیرس(نمائندہ خصوصی)پانامالیکس ایشو کی وجہ سے وزیر اعظم نواز شریف بیمار ہوئے ہیں حالانکہ انہیں پانامالیکس میں نام آنے کی وجہ سے اقتدار چھوڑ دینا چا ہئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک میں کرپشن کے خلاف ہیں اور کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا۔