پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا ہے جوکہ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے اور اس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی منصوبہ نہیں رکھا گیا، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی ہے ، حکومت کے پاس جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں