ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے چک نمبر 5 میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 5 خورد اور کلاں میں سوئی گیس کی فراہمی کا تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن رائے رضوان سلطان کھرل ،سینئر نائب صدر راؤ فہیم السلام ،چیئر مین یو سی چک نمبر 5 چوہدری طاہر معراج گجر ،رائے صفدر علی کھرل ، پر سنل سیکرٹری ایم این اے کرامت علی خاں ، شاہ شہزاد کھوکھر ، نثار انور ہاشمی ،مظہر حسین نمبر دار ،رائے امجد حیات ،مسیحی برادری کے رہنماء ریمنڈ سہیل پادری سمیت مسلم لیگی عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل نے کہا کہ چک نمبر 5 خورد اور کلاں کی ہزاروں گھرانوں کو سوئی گیس کی فراہمی یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا ،جسے پورا کرنے کا اعزاز مجھے ملا ہے انہوں نے کہا کہ چک نمبر 5 سمیت تمام چکوک کو سوئی گیس کی فراہمی کے وعدے کو بہت جلد پورا کیا جا ئے گا ،ہر گاؤں میں 100,100 گیس میٹر کی منظوری ہو چکی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے حالیہ بجٹ میں کسانوں کے لئے تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے ،کسانوں کے مسائل حل ہو نے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف گامزن ہو چکا ہے انشاء اللہ بہت جلد اس ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا بعد ازاں ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل نے دونوں گاؤں میں شعلہ جلا کر سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا ،ڈاکٹر شذرہ منصب نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 5 کو مڈل کادرجہ دینے کا اعلان کیا ۔