ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نبی پور پیراں کا اشتہاری ملزم محمد اسلم گزشتہ رات گاؤں اپنے دوست نسیم احمد سے ملنے آیا ہوا تھا پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو محمد نسیم نے پولیس سے مزاحمت شروع کردی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد اسلم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نسیم احمد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔