شیخوپورہ (بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ بھی وفاقی بجٹ کی طرح عوام کش ہوگا ،پنجاب کے سرکاری ہسپتا لوں میں وینٹر لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض دم توڑ رہے ہیں اور وزیر اعلی کے لئے نیا طیارہ خریداجارہا ہے ،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ندیم عباس کاظمی نے کہاکہ وفاقی حکومت نے غیر متوازن بجٹ پیش کیا گیا جس میں صرف سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دی گئی ہے جبکہ با قی شعبوں پر توجہ نہیں دی گئی ،وفاقی بجٹ کسان دوست ہونے کا بہت چرچا کیا گیا مگر کسانوں نے اس بجٹ کو مسترد کردیا ،جس طرح وفاقی بجٹ کو عوام نے مسترد کیا ہے اسی طرح پنجاب کا بجٹ بھی عوام مسترد کردیں گے،پنجاب کا بجٹ پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ سیشن کو مد نظر رکھ کر نہیں بنایا گیا اور پری بجٹ سیشن میں دی گئی اراکین اسمبلی کی تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا، پنجاب بجٹ کے حوالے سے اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں وہ حوصلہ افزاء نہیں ، اس بجٹ سے عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی اور ان کے لئے روح اور بدن کار شتہ برقرار رکھنامشکل ہوگا ،پنجاب کا بجٹ مہنگائی کی نئی لہرکو جنم دے گا ۔