counter easy hit

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی ان علاقوں میں تنصیب کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سیٹھ اکرام الحق

Seth Ikram Ul Haq

Seth Ikram Ul Haq

شیخوپورہ (بیورورپورٹ )رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سینئر نائب صدر سیٹھ اکرام الحق نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی ان علاقوں میں تنصیب کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن نہیں، پہلے مرحلہ میں ٹرسٹ کی جانب سے شہری علاقوں کے مکینوں کو اس سہولت سے مستفید کیا جارہا ہے اور دوسرے مرحلہ میں دیہی علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، سیٹھ اکرام لحق نے بتایا کہ صدر رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ سیٹھ طارق جنید کی سربراہی میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے ٹرسٹ نے عملی طور پر کام کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جس کے تحت صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایسے وہ تمام امور جن میں عوام استحصال کا شکار ہیں انہیں اپنی مدد آپ کے تحت عملی جامہ پہنانا ہی حقیقی خدمت ہے جس کیلئے رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پیش پیش ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی مختلف امور میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے عملاً کام کیا جائے گا ۔