سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)پی ٹی آئی کینڈا کے راہنما اعتزاز درانی نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر پنکھی لیکر کر شو بازی کر نے اور کبھی چھ ماہ کبھی ایک سال اور کبھی دو سال میں بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگانے والے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ان کی پالیسیوں کی بدولت آج عوام بجلی اور پانی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں پانامہ لیکس کا ایشو سامنے آنے کے باوجودمیاں برادران عوام کو صفائی نہ دیناان کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انشاللہ پاکستان تحریک انصاف بہت جلد اقتدار کے پجاریوں کا بستر گول کر دے گی