پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسان دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ اس سے پاکستان کی معیشت اور زراعت پر نہایت اچھے اثرات پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں 10 فیصد تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر اسحاق ڈار نے مثالی بجٹ پیش کیا ہے اور عوام کو ریلیف دیا ہے۔