پیرس(نمائندہ خصوصی) حساب کے ہیر پھیر میں اسحاق ڈار کا کوئی ثانی نہیں ،یہ آئی ایم ایف کیلئے ایک کامیاب بجٹ ہے۔ بجٹ سے خود کشیوں میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔بجٹ میں غیر ملکی قرضوں سے نجات کے لئے کوئی پلان وضع نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ قفرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو مافیا کی طرز پر چلایا جا رہا ہے ، جب لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد ہی نہیں تو وہ ٹیکس کیوں دیں گے