شہر میں تجاوزات اور پارکنگ مافیا چیلنج ، جس کا دل کرتا ہے سڑک بند کر دیتا ہے اب ایسا نہیں ہوگا :آئی جی سندھ کی گفتگو
کراچی (یس اُردو) کراچی کے دھرنے ، احتجاج اور پارکنگ مافیا کراچی پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ۔ آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ کسی کو شاہراہ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جس تنظیم کا دل چاہتا ہے وہ سڑک بند کر دیتی ہے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا کہنا تھا کہ شہر میں انکروچمنٹ ، پارکنگ مافیا ایک چیلنج ہیں ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا ہے اور جلد شہر میں ٹریفک کے نظام میں بھی بہتری آئے گی ۔