counter easy hit

مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین ؑ نیاز حسین بٹ مرحوم کے گھر منعقد ہوئی

Azaء meeting

Azaء meeting

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین ؑ نیاز حسین بٹ مرحوم کے گھر منعقد ہوئی اور اختتام مجلس پر شبیہ ذوالجناح برآمدہوا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین ؑ محلہ کینڈا کالونی نیاز حسین بٹ مرحوم اور سرپرست اعلیٰ انجمن جعفریہ رجسٹرڈ سٹی ننکانہ ارشد بٹ کے گھر منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مومنین اکرام نے شرکت کی اور ملک کے نامور علماء اکرام ، ذاکرین مولانا شرافت علی بٹ، ذاکر اہلبیت مہران علی ، سید عاکف بخاری اور ذاکر حب علی آف سندھ نے عزاداران حسین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑ حضرت علی ؑ کے بیٹے ہیں آپ نے اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی اور اپنے نانا حضرت محمد ﷺکے دین کو بچانے کی خاطر قربانی دی آپ کی شہادت 61ہجری 10محرم الحرام کو میدان کربلا میں ہو ئی حضرت امام حسین ؑ کا فرمان ہے ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے اتنی ہی زیادہ قربانی دینے پڑے گی آخر میں انہوں نے امام حسین ؑ پر سلام کا نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس نے اپنے نانا حضرت محمد ﷺ وعدہ وفا کردیا گھر کا گھر سپرد خدا کردیا نوش کرلیا جس نے شہادت کا جام اس حسین ؑ ابن علی ؑ پر لاکھوں سلام اختتام مجلس پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہو ا ماتمی سنگتیں جن میں ننکانہ، جڑانوالہ ، شاہکوٹ ، گوجرہ ، فیصل آباد، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ، اور لاہور کی ماتمی سنگت نے شرکت کی عزاداران حسین ؑ نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مام بارگاہ قصر فاطمتہ الزہرہ ؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اور ملک پاکستان کی سالمیت کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔