counter easy hit

ضلع ننکانہ میں 137 مساجد اور2 احمدیہ بیت الذکر میں نماز تراویح اورجمعہ اجتماع کے لیے ننکانہ پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں, رانا ا یاز سلیم

 Saleem Rana

Saleem Rana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ا یاز سلیم نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع ننکانہ میں 137 مساجد اور2 احمدیہ بیت الذکر میں نماز تراویح اورجمعہ اجتماع کے لیے ننکانہ پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ان سکیورٹی انتظامات کا مقصد رمضان کے دوران مساجد میں امن امان قائم رکھنا،عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا،رمضان میں نماز تراویح کے دوران لوگوں کو چیک کرنااورایسے انتظامات کرناتاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نماز تراویح میں4 ڈی ایس پی ،8 انسپکٹر،16 سب انسپکٹر،44 اے ایس آئی ،18 ہیڈکانسٹبل،235 کانسٹیبل ،18لیڈی کانسٹیبل ، 69قومی رضاکار اور 160 ولنٹیئرز اشخاص ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے انہو ں نے کہا کہ ا س سلسلہ میں تما م سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ نماز تراویح کے دوران اور صبح سحری کے وقت خودپٹرولنگ کریں اور پولیس ملازمان کو چیک کر کے بریفنگ دیتے رہیں ۔ا نہو ں نے کہاکہ وہ خود بھی سرپرائز وزٹ کریں گے ۔ ملکی حالات کے پیش نظر رمضان کے دوران عبادت گا ہوں میں عام دنوں کی نسبت زیادہ رش ہوتا ہے اس لیے بڑی مساجد اور امام بارگاہو ں کے باہر لوگوں کو بذریعہ واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرچیک کیاجائے مذہبی منافرت پیدا کرنے والے مقررین کی کری نگرانی کی جائے ۔لاوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس اہم ڈیو ٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔