شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سرکاری نمبر پلیٹ لگا کرمسافر گاڑیوں کو لوٹنے والے گروہ کو دھر لیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لاہور روڈ پر کار نمبری 9158ایل ای ڈی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی پر سوار گروہ نے ایک کار کو روک کر لوٹنے کی کوشش تو گشت پر مامور پولیس ٹیم نے انہیں گھیر کر گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ روڈ پر اس نوعیت کی درجنوں وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں سرکاری نمبر لگی گاڑی پر سوار ملزمان نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ظاہر کرکے ایسے لوگوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا جو بیرون ملک سے وطن لوٹے تھے یا کسی شادی وغیرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے